اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، 12لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپوں کا آغاز ہو گیا‎

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لیگی رہنماوں کی گرفتاری کے لیے مختلف اضلاع کی پولیس کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ پولیس کی طرف سے جن لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ہیں ان میں سے کئی رہنما لاہور سے باہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان رہنماؤں میں

سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان،پیر خضر حیات کھگ ساہیوال،راجہ صغیر راولپنڈی،میاں عبدالرؤف فیض پور خورد فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ،پیر اشرف رسول امامیہ کالونی فیرزوالہ، ضلع شیخوپورہ،بلال فاروق تارڑ وزیرآبادضلع گوجرانوالہ اوررانا منان خان کا تعلق شکرگڑھ ضلع نارووال سے ہے۔ڈیرہ غازی خان،ساہیوال،راولپنڈی پولیس کو بھی لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ (ن)کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، وارنٹ گرفتاری کے اجراء پر پولیس نے لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کی درخواست پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر،پیر اشرف رسول، مرزا جاوید،رانا منان خان،بلال فاروق تارڑ،عبد الرؤف،راجہ صغیر احمد، پیر خضر حیات،ملک غلام حبیب اعوان سمیت 12رہنماؤں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔درخواست میں لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے

لیکن ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہورہے۔ملزمان سے تحقیقات کرنے کے لئے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے، عدالت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنی ہے۔وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد پولیس ے رانا مشہود کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔پولیس نے جوہر ٹاؤن میں ملک سیف الملوک کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس پر بھی چھاپہ مارا تاہم لیگی رہنمااپنی رہائشگاہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔پولیس نے رائیونڈ میں مرزا جاوید کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…