اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے 30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی۔