پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی اہم ترین اتحادی جماعت کے وزیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرمحنت سعید غنی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ وزیر اعلی سندھ کو بھجوادیا ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے

جو تاحال منظور نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔سعید غنی نے کہا کہ استعفے کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر اعلی صاحب نے کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید غنی کے استعفے پر فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے،ذرائع نے بتایاکہ سعید غنی وزیر کی حیثیت میں مہم نہیں چلا سکتے ہیں۔ سعید غنی کے پاس وزارت محنت و افرادی قوت کا قلمدان ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ مقررہ وقت پر 21 اور 28 اگست کو ہوگی۔سندھ میں دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے انتخابات میں 9046 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پاک آرمی اور رینجرز کے فلیگ مارچ پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے احاطے کے آس پاس مسلسل مارچ کرتے رہیں گے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…