منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

طالبہ پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم شیخ دانش کا جسمانی ریمانڈ منظور

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)عدالت نے طالبہ پر انسانیت سوز تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالیکردیا۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا 2 روزہ

جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔اس سے قبل مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم سمیت 5 ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمہ ماہم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنیکاحکم دیا جب کہ 4 ملزمان اصغر، مصطفی، طیب اور فیضان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔خیال رہے کہ لڑکی پر تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس کے بال اور بھنویں کاٹنے کے بعد جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔لڑکی کے مطابق اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا، لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…