پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے آئینی اور منتخب صدر ہیں،پارٹی کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے، چوہدری شافع حسین

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے آئینی اور منتخب صدر ہیں،پارٹی کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے انشا ء اللہ، فتح حق اور سچ کی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چوہدری شجاعت حسین کی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن سمیت دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدرات سے ہٹانے کے لیے جو غیر آئینی اور غیر قانونی حربہ اختیار کیا گیا وہ قابل مذمت اقدام اور نہایت بھونڈی حرکت تھی، چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پارٹی نے چوہدری شجاعت حسین کو 2025 تک صدر منتخب کر رکھا ہے، ایک صوبائی تنظیم کا دائرہ اختیار ہی نہیں کہ وہ اپنے مرکزی صدر کو عہدے سے علیحدہ کرسکے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ۔فتح حق، سچ اور آئین کی ہو گی، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن نے ہمارا موقف سنا،مخالف فریق نے جواب دائر کیا جس کی کاپی ہمیں مل گئی، اب اگلی سماعت 18 اگست کو ہو گی جس میں ہماری قانونی ٹیم اہنا موقف دے گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…