پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب، کے پی میں 10 کروڑ پودے لگانے کا فیصلہ

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)10 بلین ٹری سونامی منصوبے کا دوبارہ سے آغاز ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔موسم برسات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے،

جشن آزادی کے موقع پر 14 لاکھ پودے لگائے گئے،شجرکاری مہم کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کے نام خصوصی پیغام دیا جس میں کہاگیاکہ رواں سال پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے بڑے منفی اثرات پڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مارچ اور اپریل کے مہینوں کے دوران پاکستان میں دنیا کے مقابلے سب سے زیادہ گرمی پڑی،گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھے۔انہوںنے کہاکہ اس سال پاکستان میں بارشیں وقت سے پہلے آگئیں اور سیلابوں کا موجب بنیں،موسمیاتی تبدیلی کی بدولت شمالی علاقہ جات میں تین جگہ گلیشئرز ٹوٹ چکے تھے۔انہوںنے کہاکہ گلیشئرز ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب آئے اور علاقوں میں شدید تباہی رونما ہوئی، قوم کو کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے درخت لگانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سیزن میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہم 10،10 کروڑ درخت لگائیں گے۔انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ ہماری شجرکاری مہم میں پوری طرح شرکت کریں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…