پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گِل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل طلب کرلی گئی اور راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے اور انہیں طبی معائنے کیلئے

جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل نے ابتدائی طور پر تشدد سے طبیعت خراب ہونے کی شکایات کی اور ان کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانبوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کے اقدام کو توہین عدالت قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عدالت کے واضح حکم کی عمران خان اور پنجاب حکومت نے توہین کی ،وفاقی پولیس کے ملزم کو عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت اغوا کر رہی ہے ،شہباز گل طبی طور پر بالکل صحیح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا فسطائی دماغی رویہ کسی قانون، ادارے کو نہیں مانتا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے بھاگتا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے عدالتوں میں اپنے خلاف تمام مقدمات میں خلاف ورزی کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے نوٹس کے جواب میں ایف آئی اے کو ریکارڈ اور جواب دینے سے انکار کر دیا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کو جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنے والے عمران خان اپنی باری آنے پر قانون کے باغی بن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اداروں کے اندر بغاوت کی کال دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گل کے کیس میں تحقیقات ہو رہی ہیں تو عمران خان نے پنجاب حکومت کے آئی جی کو استعمال کیا، یہ سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کاہکہ یہ ہوتا ہے اختیارات کا ناجائز استعمال۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کو نہ توہین عدالت کی پرواہ ہے اور نہ قواعد و ضوابط کی، عمران خان کو آئین، اور کسی قاعدے قانون کی کوئی پرواہ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کہہ رہے ہیں شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا، پنجاب کے وزیر قانون شہباز گل سے جب مل کر آئے تو انہوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک اور فٹ ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز گل اڈیالہ جیل میں وفاقی پولیس کے قیدی ہیں،

کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ پنجاب حکومت خط لکھ کر روبکار جاری کروائے۔انہوںنے کہاکہ عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے، شہباز گل کا ریمانڈ ہو رہا ہے، عدالت کے فیصلے پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب حکومت اور پرویز الٰہی اس وقت فلڈ ایریاز میں نہیں جا سکتے لیکن شہباز گل کی روبکار کیلئے اس وقت پنجاب کے سی ایم ہائوس میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…