اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کی تین نشستوں پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ضمنی الیکشن،عمران خان کےکراچی سےتینوں نشستوں این اے 237، این اے 239اور این اے 246پرکاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں ۔ قبل ازیں کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 237 پر ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کررکھا ہے۔قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑ رہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرالئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 کے ریٹرننگ آفیسر شاہ نواز بروہی نے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ معاملے کی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران روک لئے تھے۔ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے وکلا کے اعتراضات پر تحریری جواب پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے نامزدگی منظور کرلیے۔دوسری جانب کراچی سے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول اور جاوید ناگوری جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سید طیب حسین ہاشمی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کردیئے ہیں۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کئے گئے ہیں کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کا پیسہ ظاہر نہیں کیا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…