اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منسوخ، گرفتاری کا حکم، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی انٹی انکروچمنٹ عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور 8 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ عدالت کے روبرو اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کیخلاف سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی،،

جس میں اینٹی انکروچمنٹ حکام نے بتایا کہ حلیم عادل پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے، ملزم تحقیقات میں شامل نہیں ہورہے ہیں اور 12 نوٹسز جاری کرنے کے باوجود وہ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔انکروچمنٹ حکام کے بیانات سننے کے بعد عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کردی، جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلا نے روک دیا۔وکلا نے کہاکہ آپ لوگ کمرہ عدالت میں گرفتار نہیں کرسکتے جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم تھانے لے جارہے وہاں بیان قلمبند کرکے جیل بھیج دینگے۔وکلا سے بحث کے بعد تفتیشی افسر نے عدالت سے رجوع کیا، تو حلیم عادل شیخ کے وکلا نے عدالت سے مقدمے کی سماعت آج ہی کرنے درخواست کی۔وکلا نے موقف اپنایا کہ حلیم عادل شیخ سرینڈر کررہے ہیں، عدالت جیل بھیجنے کا حکم جاری کرے، کیس میں چالان جمع ہوچکا ہے اور چالان کے بعد عدالت جیل بھیجنے کا حکم جاری کرسکتی ہے۔وکلا نے درخواست کی کہ حلیم عادل شیخ کا بیان کمرہ عدالت میں لینے کا تفتیشی افسر کو حکم دے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔تفتیشی افسر نے کمرہ عدالت میں حلیم عادل شیخ کا بیان قلمبند کیا، بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل منتقل کردیا۔حلیم عادل شیخ کو بکتر بند میں سینٹرل جیل منتقل کیا گیا،

اس دوران کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے بکتر بند کو روکنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔عدالت کے باہر انتظامیہ کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اس سے پہلے حلیم عادل شیخ نے عدالتی احاطے میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں، ہم نے عدالت کو لکھ کردیا ہے کہ ہم سرینڈر کررہے ہیں۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایک شریف آدمی اور اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا جارہا ہے،

پورے شہر کی پولیس ایک منتخب نمائندے کو پکڑنے کے لئے جمع کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فریقین سے 19 اگست تک جواب طلب کرلیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…