منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے بیشتر شہروں میں موسلا دھاربارشوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 17  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )17اگست کو موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ 17 اگست کو موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ،

نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں،کوہاٹ اورکشمیر میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ 17اور18 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورو،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ 17اور18 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلہ، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر، ڈی آئی خان، لکی مروت ، رحیم یار خان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔آج بدھ کے روز سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران سندھ، مشرقی بلوچستان ، کشمیر، پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران سندھ، مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختو نخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ،پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…