منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

datetime 16  اگست‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرز کا اضافہ جس کے بعد ڈالرز کی قیمت 1777ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی

قیمت5700روپے اضافہ سے1لاکھ39ہزار900اوردس گرام سونے کی قیمت4887روپے اضافہ سے1لاکھ19ہزار942روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1540 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میںاضافہ دیکھا گیا،تاہم انٹر بینک میںڈالر کی قدر میںمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر9پیسہ کمی سے 213.98روپے کی سطح سے گھٹ کر213.89روپے کی سطح پر رہی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت خرید 208 روپے سے بڑھ کر210روپےاور قیمت فروخت210روپے کی سطح سے بڑھ کر212روپے ریکارڈ کی گئی۔برطانوی پاو￿ ڈ کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکی قیمت خرید252 روپے سے بڑھ کر 253روپے اور قیمت فروخت255روپے سے بڑھ کر256 روپے رہی جبکہ یورو کی قیمت خرید 213اور قیمت فروخت215.50روپے کی سطح پر مستحکم رہی سعودی ریاں کی قیمت خرید56.20روپے اورقیمت فروخت57.00روپے رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید57.40روپے اور قیمت فروخت58.20روپے رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…