بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹیاری، فیصل آباد(این این آئی)ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہواہے ،ان 5 کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکا سمیت 5 ممالک

میں قائم کمپنیوں میں کچھ بند،کچھ اب بھی فعال ہیں، کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بلجیم اور کینیڈا میں بنائی گئیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی یہ تمام کمپنیاں مختلف ناموں سے رجسٹرڈ ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق انہوں ں 30 کروڑ کے اثاثے اور بشریٰ بی بی کے نام 698 کنال اراضی ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ضمنی انتخاب این اے 108 فیصل آباد کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی کاپی سامنے آگئی جس کے ساتھ ہی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں،کاغذات میں عمران خان نے 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں، عمران خان نے زوجہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی ڈکلیئر کی ہے۔عمران خان نے زوجہ کے نام پر تین کنال پر بنا ہوا بنی گالا کا گھر، وراثت میں ملنے والے دو گھر، بھکر میں 228 کنال زمین بھی ڈیکلئیر کی، زمان پارک گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے۔

2020ء میں بنی گالا میں اضافی تعمیرات پر 39 لاکھ 54 ہزار اناسی روپے لگائے۔کاغذات کے مطابق عمران خان کا اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ اور ایک کمرشل پلاٹ ہے جہاں سے 14 لاکھ روپے کرایہ وصول ہورہا ہے، ان کے پاس چار بکریاں جن کی مالیت دو لاکھ ہے۔

ان کے اور ان کی زوجہ کے پاس کوئی زیور نہیں ہے، عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے۔کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کے پاس ایک کروڑ 12 لاکھ 29 ہزار 398 روپے ہیں، انہوں نے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں، عمران خان کے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 23 ہزار 587 ڈالرز موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…