بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

حکومت کا حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کااعلان

datetime 16  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کااعلان

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے کل17اگست سے31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد گزشتہ روز وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے بتایا کہ 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ واپس ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امورسبسڈی کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے فی حاجی کے حساب سے رقم کی ادائیگی 17 اگست سے 31 اگست تک مکمل کرے گی۔مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حجاج اپنی اصل شناختی دستاویزات دکھا کر یہ رقوم اپنے متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں اور جن حاجیوں کے اکائونٹس ہیں ان کو ان کی رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل کردی جائے گی۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا کی جائے گی 34 ہزار 49سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی جس کے لیے سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…