منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کے لئے مشکل، پی ٹی آئی نے بڑی حکمت عملی تیار کر لی

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ 19 اگست کو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں

کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، بابر اعوان ، شیریں مزاری، زلفی بخاری، علی امین گنڈا پور، غلام سرور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور عوامی مہم، جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 19 اگست کو کراچی میں بڑے جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔ اور اس کے لیے مختلف شہروں میں جلسوں کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران راولپنڈی، کراچی، پشاور، سمیت بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے، جبکہ عمران خان اپنی 9 نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کے کرداروں اور پولیس افسران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلیے مختلف فورمز پر رجوع کیا جائے گا، قانونی ٹیم تمام کیسز کا اندراج 7 روز میں یقینی بنائے گی، واقعہ میں شامل کرداروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر شہباز گل کے

ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی گئی، شہباز گل پر تشدد کیا گیا جو بالکل غلط ہے ۔ عالمی سطح پرشہبازگل پرٹارچرکا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پوری پارٹی شہبازگل پرٹارچرکی مذمت کرتی ہے۔ پارٹی متفقہ طور پر شہباز گل کے معاملے پر مذمت کرتی ہے اور انکے ساتھ کھڑی ہے ، کوشش کی جارہی ہے انہیں اغوا کرکے پمز پہنچایا جائے، کوشش کی جارہی ہے ان کو ٹارچر کیا جائے، انہوں نے کہا

فضل الرحمن، نواز شریف، ایاز صادق اور خواجہ ا?صف کس کس کا نام لیں؟ ان کی گفتگو اس سے زیادہ تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کمپنی نے نہتے بچوں اور خواتین پر تشدد کی نئی روایت ڈالی ہے۔ شہباز گل کو یوم عاشور پر گرفتار کیا،عمران خان نے شیری مزاری کو ہدایت کی ہے اس معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کوپورے

پاکستان میں آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا،صحافیوں پر پاکستان کی زمین تنگ کردی گئی، ہم صحافت کی آزادی کے لیے باہر نکلیں گے،عدلیہ کوتقسیم کرنے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، یہ مسلم لیگ ن کا پرانا وتیرہ ہے، پیر والے دن عدلیہ کی آزادی کا دن منائیں گے، عمران خان بار ایسوسی ایشنزسے بھی خطاب کریں گے۔ دس ستمبرتک عمران خان پورے ملک میں جلسے کریں گے،عمران خان

کراچی میں پہلا،دوسرا حیدرآباد میں جلسہ کریں گے۔پی ٹی ا?ئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے ملک گیرتحریک چلائی جائے گی،شہبازشریف کیساتھ معیشت پربات کرنا احمقانہ بات ہے،ان کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کوسپورٹ کرنا جاہلیت ہوگی،صرف عام انتخابات کے فریم ورک کے علاوہ کسی قسم کی بات نہیں کریں گے،اگرآپ یہ سمجھتے ہیں عمران خان جیت جائے گا تو پھر مارشل لا لگا دیں، پی ٹی آئی

اورفوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جے یوآئی کی فارن فنڈنگ کوسامنے کیوں نہیں لایا جارہا ہے، الیکشن کمیشن پر ہمیں اعتماد نہیں، یہ تحریک کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا ہے، ملک میں انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں،اسپیکرصاحب بچوں سے خطاب کرالیا کریں ان سے زیادہ بچے عقل مند ہے،زرداری،نوازشریف

ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں،25مئی میں جولوگ ملوث ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہونی چاہیے،پی ٹی آئی کے لوگ ابھی تک کی کارروائی سے مطمئن نہیں، عطا تارڑ،رانا ثنا اللہ کوتفتیش میں شامل ہونا چاہیے،بند کمروں میں بیٹھ کرباتیں کرنے کا دورختم ہونا چاہیے،جوبھی بات ہوسب کے سامنے ہونی چاہیے،کوئی بیک ڈوررابطہ نہیں ہورہا،آصف زرداری پہلے سندھ حکومت بچائیں پھرپنجاب کی طرف دیکھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…