میٹا صارفین پر نظر رکھنے کیلئے ویب سائٹس میں کوڈ شامل کر رہی، گوگل کے سابق انجینئرکے ہوشربا انکشافات

14  اگست‬‮  2022

کیلیفورنیا(این این آئی) گوگل کے ایک سابق انجینیئر کی نئی تحقیق کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا اپنے صارفین کی جانب سے کھولی جانے والی ویب سائٹس نقل کر رہی ہے تاکہ جب وہ صارفین اِن ایپس میں لنک کو کلک کریں تو کمپنی ان صارفین کی

انٹرنیٹ پر نگرانی کرسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرائیویسی محقق فیلکس کراس کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام ایپ دِکھائی جانے والی ہر ویب سائٹ بشمول دِکھائے جانے والے اشتہارات میں اپنا ٹریکنگ کوڈ شامل کردیتی ہے۔ جس کے بعد یہ ایپ صارفین کی تمام حرکات پر نظر رکھتی ہے جیسے کہ ہر بٹن یا لنک جو کلک کیا گیا ہو، ٹیکسٹ جو منتخب کیا گیا ہو، جو اسکرین شاٹ لیا گیا ہو۔ اس کے ساتھ کسی قسم کی داخل کی گئی معلومات جیسے کہ پاسورڈ، ایڈریس اور کریڈٹ کارڈ نمبر بھی اسی میں شامل ہیں۔یہ دو ایپ اس بات کا فائدہ اٹھا رہی ہیں کہ ان کے صارفین جب ایپ میں موجود کسی لنک کو کلک کرتے ہیں تو سفاری یا فائر فاکس کے بجائے ان ایپس کے برازر پر ہی لنک کھلتے ہیں۔میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ٹریکنگ کوڈ کا ڈالا جانا صارفین کی ترجیحات کے تابع ہوتا ہے کہ آیا وہ ایپ کو ان پرنظر رکھنے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں۔ اس کوڈ کا مقصد اشتہارات کی بابت صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کوڈ قصدا بنایا تھا تاکہ ہمارے پلیٹ فارمز پر صارفین کے پسند نا پسند احترام کیا جائے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…