ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے ریسلر زمان انور ، شریف طاہر اور علی اسد کو انعامات سے نواز دیا، تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا اعلان

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے ریسلرزمان انور ، شریف طاہر اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے علی اسد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے

زمان انور ، شریف طاہر کو 10، 10 لاکھ روپے اور علی اسد کو5لاکھ روپے کے انعامات دیئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر پنجاب میں عالمی معیار کے 3 سپورٹس ارینا بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ارینا گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور میں بنائے جائیں گے اور سپورٹس ارینا میں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ریسلرز کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسلرز کو غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میںمیڈلز جیتنے پر ریسلرز زمان انور ، شریف طاہر اور علی اسد کو مبارکباد دی اور ریسلرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میںمیڈلز جیت کر ریسلرز زمان انور ، شریف طاہر اور علی اسدنے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ زمان انور ، شریف طاہر اور علی اسدجیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ زمان انور ، شریف طاہر اور علی اسدنے کامن ویلتھ گیمز میںمیڈلز جیت کر قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰریسلرز زمان انور ، شریف طاہر اور علی اسدکوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔وزیراعلیٰچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ

پنجاب حکومت ریسلرز زمان انور ، شریف طاہر اور علی اسدجیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری کھیل، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…