اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پولیس کے لیگی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، لاہور ہائی کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روک دیا ہے، لاہور پولیس نے 25مئی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ اور مرکزی رہنما

رانا مشہود احمد خان کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے تاہم ا ن کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے عطا اللہ تارڑ کی تھانے میں طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے گھر پر مارے گئے چھاپے پر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر داخلہ ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔پولیس کی جانب سے رانا مشہود کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم رانا مشہود اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود تھے۔ رانا مشہود کے مطابق پولیس نے رات گئے میرے گھر پر چھاپہ مارا،میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پنجاب حکومت کی ایماء پر پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنما رانا مشہود، عطا تارڑ اور ملک احمد خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی پنجاب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر رکھا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں کے خلاف غیر قانونی کارروائی نہ کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…