جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

قوم کو تقسیم کرنیوالے فتنے کے خلاف ہمیں ایک آواز ہونا ہوگا ،اسعد محمود کا بڑا اعلان

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے والے فتنے کے خلاف ہمیں ایک آواز ہونا ہوگا ، ریاست کے خلاف جو بھی فتنہ ہوگا ہم اس کا ڈٹ کر مقا بلہ کریں گے،پاکستان پوسٹل کو ڈیجیٹل کریں گے ، پاکستان پوسٹ کے سیونگ اکائونٹس کو ختم نہیں ہونے دیں گے ۔ پوسٹل سروسز کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے پروقار تقریب کے انعقاد پر پوسٹل سروس کے افسران اور عملہ کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا پاکستان پوسٹل سروسز یادگاری ٹکٹ کا اجراء کر رہی ہے ،پاکستان کی ترقی کیلئے آج تجدید عہد بھی کر رہے ہیں جبکہ ملک کی آزادی پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت کو اپنے لیئے باعث عزت سمجھتا ہوں لیکن میں یہاں یہ بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ ہمیں جس جدت کے ساتھ پاکستان پوسٹ کو آگے بڑھانا تھا ہم نہیں بڑھا سکے۔ انہوں نے کہا میں نے جب وزارت سنبھالی مجھے بریفنگ دی گئی تو میں نے اس وقت بھی پاکستان پوسٹ میں بہتری لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا پاکستان پوسٹل کو ڈیجیٹل کریں گے ، پاکستان پوسٹ کے سیونگ اکائونٹس کو ختم نہیں ہونے دیں گے ۔ ہم پینشنر کو پینشن بھی دیں گے اور بند ڈاکخانے بھی کھولیں گے جبکہ ہم اپنا ریونیو بھی بڑھائیں گے اور عوام کو بہترین خدمات دیں گے ۔ وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ایک شارٹ ٹرم پالیسی ہے اور ایک لانگ ٹرم ہم دونوں پر کام کر رہے ہیں، پوسٹل سروسز کے خسارے کو پورا نہیں بلکہ پوسٹل سروس کو منافع بخش ادارہ بنائوں گاالبتہ مجھے کم وقت ملا ہے مگر اس کم وقت میں بہتری لائوں گا ، پوسٹل سروس کو دنیا کا بہترین ادارہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا میرا نظریہ ہے کہ ہم دنیاسے پیچھے نہیں دنیا کے ساتھ قدم بہ قدم چلیں تاکہ آنے والی نسلوں کو مشکلات کا سامنانہ کرنے پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مواصلات کے دیگر شعبوں میں بھی بہتری کیلئے کام کریں گے ۔ سیلاب سے آفت زرہ علاقوں میں وزارت مواصلات دیگر محکموں کے ساتھ انکی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ،

یہی ہمارا ملک ہے اور ہم نے اس کی خدمت کرنی ہے۔ اسلام کے نام پر اس ملک کی بنیاد رکھی گئی ، نظریاتی اساس پر بنیاد رکھے جانے کے باعث ہمارے بہت دشمن ہیں ،ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ملک کے طور پر سامنے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی چال چلیں گے ہم اپنی معیشت اور سیاست کو مضبوط کریں گے ۔ اور پورے خطے میں پاکستان کا پرچم بلند کریں گے ۔

انہوں نے کہا ہمارا عزم ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، ہم نے سازشوں فتنوں کا سر کچلنا ہے اور اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے شہریوں کو یقین دلانا ہے کہ حکومت آپکی پشت پر ہے،ہمارا نصب العین قوم کو تقسیم سے بچانا اور متحد کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا قوم کو تقسیم کرنے والے فتنے کے خلاف ہمیں ایک آواز ہونا ہوگا ، ریاست کے خلاف جو بھی فتنہ ہوگا ہم اس کا ڈٹ کر مقا بلہ کریں گے

۔ انہوں نے کہا ہم آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل اور رو شن معاشی پاکستان دیں گے ۔ ماضی قریب میں ڈاکخانے بند کرکے ملازمین کو نکال کر پوسٹل سروسز کو منافع بخش بنانے کی کوشش کی گئی ۔ ہم ملازمین بھرتی کریں گے ، پوسٹل سروسز کو بحال کریں گے اور منافع بخش بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا ہم اگر ایٹم بناسکتے ہے تو اپنے پوسٹل سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی پاکستان پوسٹ کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ بنانے کی توفیق عطاء فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…