لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں شاہراؤں پر پی ٹی آئی کے پرچم پاکستانی پرچم کے اوپر لگا دیے گئے، جب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اس کا بہت برا منایا، نیو نیوز کے مطابق پاکستانی پرچم پہلے لگائے ہوئے تھے لیکن بعد میں پارٹی پرچم لگائے گئے اور نیچے لگانے کی بجائے اوپر پی ٹی آئی کے پرچم لگا دیے گئے جس پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔