اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست آسام کی رہائشی پندرہ سالہ لڑکی نے اپنی محبت کو ثابت کرنے کیلئے ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرہ بوائے فرینڈ کے خون کا نمونہ اپنےخود کو لگوا لیا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس مطابق 15سالہ بھارتی کی تین سال پہلے فیس بک پر ایک لڑکے کیساتھ دوستی ہوئی اور یہ پیار میں تبدیل ہو گئی ۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ جب مجھے بوائے فرینڈ سے محبت ہوئی تواسے معلوم تھاکہ لڑکا اس موذی مرض میں مبتلا ہے اور تین دفعہ گھر سے اس کیساتھ بھاگی بھی تھی،
پھر والدین جا کر مجھے واپس لے آئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی محبت کو ثابت کرنے کے لیے لڑکی نے ایڈز کے شکار لڑکے کا خون انجیکشن میں بھرا اور اپنے جسم میں لگا لیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب والدین کو پتہ چلا تو انہوں لڑکے کیخلاف قانونی راستہ اختیار کیا پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر کے لڑکی کو میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بھیج دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا 2 مرتبہ میڈیکل ٹیسٹ لیا گیا لیکن ہر بار ایڈز کی روپورٹ منفی سامنے آئی ہے ۔