لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ارسلان خالد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی ہوں گے۔ ارسلان خالد کو تنخواہ، الائونسز اور سرکاری مراعات بھی دی جائیں گی۔واضح رہے کہ ارسلان خالد تحریک انصاف دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔