جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

یہ سب اتنےبہادر اور انقلابی ہیں کہ ڈر کے مارے کوئی شہباز گل کو تھانے میں روٹی تک نہیں دینے آیا

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے شہباز گل کی گرفتاری پر کہا ہے کہ تحریک انصاف والے انقلاب کی باتیں کریں ،یہ اتنے انقلابی ہیں کہ ڈر کے مارے کوئی بھی شہباز گل کو کھانے دینے کیلئے نہیں آیا ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں طلال چودھری نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے انقلابی بنتے ہیں ، یہ اتنے انقلابی ہیں کہ کوئی بھی ان کا پارٹی رہنما شہباز گل کو تھانے میں کھانے دینے کیلئے نہیں آیا ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے بعد تحریک انصاف رہنمائوں نے بخشی خانہ شہباز گل سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات بخشی خانہ کے انچارج کے کمرے میں ہوئی۔ ملاقات فواد چوہدری ، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز نے شہباز گل سے بخشی خانہ میں کی ،ملاقات کے دوران پولیس بھی موجود تھی۔ سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں شہباز گِل پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کر سکوں۔انہوںنے کہاکہ شہباز گِل کے جسم پر تشدد کے نشان ظلم کی اس داستان کی گواہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ب جب ریمانڈ مسترد ہو گیا ہے شہباز کو جیل نہیں بھیجا رہا بلکہ ابھی تک منشی خانے میں ہے،اب نئی سازش سوچی جا رہی ہے۔سابق وزیر اسد عمر نے کہاکہ سننے میں آ رہا ہے کہ عدالتی ریمانڈ کے باوجود شہباز گل کو اڈیالہ کی بجائے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، قانون کے ساتھ مکمل طور پر یہ بھونڈا مذاق ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ شہباز گِل کا معاملہ نہیں، اس حرکت سے براہِ راست عدالتی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…