فیصل آباد (آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلان نے افواج کے خلاف مہم چلائی ، پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے ،
عمران خان امریکی برینڈڈ اشیائ پہنتے ہیں ، امریکہ سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا عمران خان اپنی صوبائی حکومتوں سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے امریکہ سے معافی دلوائیں ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے امریکی سفیر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
عمران خان امریکی سفیر کو چھپ چھپ کر ویڈیو کالز کر رہے ہیں ، طلال چودھری نے کہا چیف آف سٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا ۔
آج چیف آف سٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ۔عمران خان نے ساری زندگی ذاتی مفاد کیلئے دوسروں کو استعمال کیا۔انہوں نے کہا تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے ۔
ممنوعہ فنڈنگ پکڑے جانے پر عمران خان معصوم بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف تک نہیں چھوڑے ۔عمران خان اب نواز شریف کا نام لے کر این آر او مانگ رہا ہے ۔