خیبرپختونخوا میں بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف
پشاور(این این آئی) خیبرپختونخو ا میں نامعلوم گروہوں کی جانب سے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک انٹرویومیں کہا کہ بعض نامعلوم گروہوں کی جانب سے بھتہ طلب کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں البتہ ان واقعات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ طالبان کے مفتی نور ولی گروپ سے ہمارے مذاکرات جاری ہیں اور دونوں میں سیزفائر پر اتفاق ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ طالبان نے ایم پی اے ملک لیاقت پر حملے اور مہمند میں دو نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
مٹہ میں پولیس اہل کار بھتے کی اطلاعات پر تفتیش کے لیے گئے تھے جس دوران فائرنگ سے ایک ڈی ایس پی کو زخمی کیا گیا۔