پل اپس کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ
ایمسٹر ڈیم (این این آئی)ڈچ یوٹیوبر نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ پل اپس کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ہوونین ایئر فیلڈ بیلجیئم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں سٹان بروننک نامی ڈچ یوٹیوبر کو ہیلی کاپٹر سے لٹکے پل اپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سٹان بروننک نے ایک منٹ میں ہیلی کاپٹر سے سب سے زیادہ 25 پل اپس کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا ۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، اس سے پہلے ہیلی کاپٹر سے 23 پل اپس کرنے کا ریکارڈ آرمینیا کے رومن سحرادیان کے پاس تھا، جوکہ اکتوبر 2021 میں بنایا گیا تھا۔