امریکی ڈالر کا ریٹ مزید گرگیا پاکستانی روپیہ کی قدر میں بڑا اضافہ

11  اگست‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔آج صبح انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہوکر 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔دوسری جانب سمندر

پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.8 ارب ڈالر اورسرمایہ کاری کاحجم 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق ستمبر2020 سے جولائی 2022 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ 4.8 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 188 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 250 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 307ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جون کے مقابلہ میں جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے نئے کھاتہ داروں کی تعداد میں 11980 کااضافہ ہواجس کے بعد کھاتہ داروں کی تعداد441344 ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران 101.36 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرجون 2022 تک کی مدت میں148 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 101.36 فیصدزیادہ ہے، جون میں 12.7ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔علاوہ ازیں ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر23.60 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال 2022میں 737.6ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 23.60 فیصدزیادہ ہے، جون میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 170.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…