بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے مقابلے میں ”عوامی تحریک انصاف ‘ ‘ پی ٹی آئی سے الگ ہونیوالے بڑے سیاستدان نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف سے الگ ہونے والے بڑے ایک سیاستدان نے پاکستان کی سیاست میں الگ حیثیت سے دوبارہ ابھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، 2023ء کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سرکردہ سیاسی شخصیات کے ساتھ سیاسی جماعت کا اعلان متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوںمیں پی ٹی آئی کو ماضی پر بلندیوں پر لے جانے والے سینئر سیاستدان کے مستقبل کی سیاست موضوع بحث ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ اس سیاسی شخصیت نے مستقبل کی سیاست کا خاکہ بنا لیا ہے جس میں رنگ سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان سے بھر ا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق جماعت منشور کی تیاری کیلئے انتہائی عرق ریزی سے کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام ”عوامی تحریک انصاف ‘ ‘ رکھنے کی تجویز ہے ۔ پارٹی پرچم تین رنگ کا ہو گا جس میں سرخ ، سفید اور سبز رنگ شامل ہوں گے جبکہ انتخابی نشان کے لئے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق ماضی میں اس سیاستدان کے نام سے سامنے آنے والے گروپ کے تمام ممبران مجوزہ عوامی تحریک انصاف کا حصہ ہوں گے اوراس کے علاوہ ملک بھر سے بڑے بڑے قدر آور سیاستدانوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2023 کے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی باضابطہ طور پر اس جماعت کا اعلان متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…