اسلام آباد(این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی وفاقی وزیر قادر پٹیل نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید کی سیاسی آخرت عمران خان کے گندے کپڑے دہونے میں بسر ہوگی۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر قادر پٹیل نے کہاکہ شیخ رشید کو پانچویں گیٹ سے خیرات میں پھوٹی کوڑی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں، آصف علی زرداری نے اداروں کو غیر جانبدار بنانے کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے۔