اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے میڈلز کی تعداد 7ہوگئی

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد سات ہو گئی۔ ایک طلائی تمغے کے ساتھ تین سلور اور تین برانز میڈل پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کر لیے، دوسری جانب پاکستان کے ریسلر محمد شریف طاہر نے کامن ویلتھ گیمز میں 74 کلو گرام فری اسٹائل کیٹگری کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ریسلر کو شکست دینے میں ناکام رہے اور گولڈ

میڈل جیت نہ سکے تاہم سلور میڈل حاصل کرلیا۔محمد شریف طاہر نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے حریف ریسلر کول ہاکنز کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 0ـ11 سے شکست دی تھی۔محمد شریف طاہر کا گولڈ میڈل کے حصول کے لیے اگلا مقابلہ بھارت کے نوین سے تھا اور فائنل میں وہ اپنے روایتی حریف کو زیر نہ کرسکے۔اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر ریکارڈ بنایا اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے چھٹے روز نوح دستگیر بٹ نے دلکش لفٹنگ کے بعد طلائی تمغہ جیتا تھا، 24 سالہ نوجوان نے 4 سال قبل آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں کامن ویلتھ گیمز کے گزشتہ ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔نوح دستگیر نے مردوں کے پلس 109 کلو ویٹ لفٹنگ کے فائنل مقابلے میں آغاز سے ہی طلائی تمغہ جیتنے کا عزم ظاہر کردیا تھا جب انہوں نے شروع سے ہی زبردست کارکردگی دکھائی اور پہلے 170 کلو وزن اٹھایا جبکہ دوسری کوشش میں وہ یہ مقابلہ 173 کلو تک لے گئے۔

ان کی جانب سے 175 کلوگرام وزن اٹھانے کی خراب کوشش سے کوئی فرق نہیں پڑا، وہ فائنل تک چھائے رہے، نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ اینڈریو لیٹی 170 کلوگرام کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے گْردیپ سنگھ اور گورڈن شا 167 کلوگرام کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔اس کے بعد نوح دستگیر بٹ نے ‘کلین اینڈ جرک سیشن’ میں بھی میدان مار لیا۔

انہوں نے پہلی کوشش میں 225 کلو گرام جبکہ دوسری کوشش میں 232 کلو گرام کا وزن اٹھایا اور مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھایا جبکہ چار سال قبل اپنے 403 کلو گرام وزن اٹھانے کے ریکارڈ کو بہتر کیا، لیٹی نے پہلی 218 کلوگرام اور دوسری بار 224 کلو گرام وزن اٹھایا۔

اسی طرح گْردیپ سنگھ نے 223 کلو گرام وزن اٹھایا۔اس سے قبل، شاہ حسین شاہ حسین نے کوونٹری اسٹیڈیم میں 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں پاکستان کے لیے پہلا کانسی کا تمغہ جیت لیا تھا۔29 سالہ شاہ حسین پاکستان کے لیجنڈری باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے کانسی کے تمغے کے مقابلے میں جنوبی افریقہ کے تھامس لاسزلو کو ایپون (پورے پوائٹس) کے ذریعے زیر کیا، یہ زیادہ سے زیادہ اسکور ہے جو کوئی فائٹر حاصل کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…