ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی ریسلرز نے مزید تین میڈلز جیت لیے

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (این این آئی)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گزشتہ روز پاکستان نے ریسلرز کی بدولت مزید تین میڈلز جیت لیے، انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز جبکہ عنایت اللّٰہ نے برانز میڈل جیتا۔کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ کے مقابلوں میں گزشتہ روز پاکستان کے

تین ریسلرز ایکشن میں تھے، 65 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللّٰہ نے ابتدائی دو باؤٹس جیتیں مگر سیمی فائنل میں ان کو شکست ہوئی تاہم برانز میڈل کی باؤٹ میں اْنہوں نے اسکاٹ لینڈ کے ریلسر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے ابتدائی تین باوٹس جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ بھارت کے دیپک پونیا سے تھا، انعام کے خلاف دیپک تین صفر سے کامیاب رہے جبکہ پاکستانی ریسلر کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔125 کلوگرام کی ویٹ کیٹیگری میں زمان انور کو فائنل میں کینیڈا کے امرویر سنگھ نے شکست دی۔کامن ویلتھ گیمز میں ریسلرز کے تین میڈلز کے بعد پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد پانچ ہوگئی جس میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈل شامل ہیں۔دوسری جانب برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتنے والے پاکستان کے عنایت اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہماری سہولیات کم ہیں، ٹریننگ پارٹنر بھی اس معیار کے نہیں، فیڈریشن کے پاس اتنا بجٹ نہیں ہوتا کہ ہمیں باہر بھیجا جائے۔عنایت اللّٰہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شکر ہے کہ برانز میڈل ملا، ریسلنگ فیڈریشن نے چھ ماہ کا کیمپ لگایا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…