پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے وابستہ نکلیں

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور جنوبی پنجاب کی سیاست کے حوالے سے ملکی سیاست کے اہم سیاستدان مخدوم شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی سیاست میں انٹری سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے ،شاہ محمود قریشی

نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اپنے صاحبزادے زین قریشی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے انکی بہن کو امیدوار نامزد کیا ہے اور اب مہربانو اس نشست پر امیدوار ہیں ،شاہ محمود قریشی کے والد مخدوم سجاد حسین قریشی جو پنجاب کے گورنر بھی رہے، کا خاندان جو مذہبی پس منظر اور پیری مریدی کے مسلک سے وابستہ ہے، شاہ محمود قریشی جو خود بھی گدی نشین ہیں کی صاحبزادی اس خانوادے کی پہلی خاتون ہیں جو سیاست کے میدان میں منظر عام پر آئی ہیں، مہربانو قریشی کا نام سیاسی حلقوں میں ہی نہیں بلکہ عام سطح پر بھی اس حد تک نامانوس اور اجنبی ہے کہ لوگوں کے علم میں یہ بات بھی پہلی مرتبہ آئی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی کوئی صاحبزادی بھی ہیں، مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ وہ صحافت کے شعبوں سے وابستہ رہی ہیں اور پنجاب یونیورسٹی کی جنرلزم اور پولیٹیکل سائنس کی ڈگری ہولڈر ہیں، انکے بھائی زین قریشی کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب اسمبلی میں آنے کا حکم بھی عمران خان نے دیا تھا،وہ2018 سے تحریک انصاف کی سرگرم اور فعال رکن ہیں اور اس عرصہ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے وابستہ ہیں جو بہت سے لوگوں کیلئے کسی انکشاف سے کم نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…