منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر پر ڈٹ گئے

datetime 7  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی اعزاز سید نے صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپنی رپورٹ پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر اپنی خبر کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ بعض افراد ان کی جانب سے دی گئی معلومات پر اعتراضات کر رہے ہیں اور اسے غلط قرار دے رہے ہیں، لیکن وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

اعزاز سید کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار صحافی کسی بھی اہم خبر کو بغیر تصدیق کے منظرِ عام پر نہیں لاتا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی ان کی دی گئی کئی رپورٹس جیسے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے یا جنرل عاصم منیر سے متعلق ڈیٹا لیک کی خبریں ابتدائی طور پر ناقابل یقین سمجھی گئیں، مگر بعد میں درست ثابت ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت ہی سچ کو آشکار کرتا ہے، اس لیے تھوڑا انتظار کیجیے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اعزاز سید نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہو گیا، جہاں بعض افراد نے اسے قیاس آرائی قرار دیا تو کچھ نے اسے سنجیدگی سے لینے پر زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…