کراچی(این این آئی)عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا جس کا فیصلہ 19 اگست کو سنایا جائے گا۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں
درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 ٓگست کو سنایا جائے گا۔
رکن قومی اسمبلی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں۔
علی وزیر کی تین مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، پولیس کے مطابق علی وزیر پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔