لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کر کے مزید گواہان کو طلب کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے ریفرنس پر سماعت کی ۔خواجہ سعد رفیق کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لی جبکہ خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔ دوران سماعت ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔