اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنرل سرفراز اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنیوالے حادثے کی آڑ میں پی ٹی آئی کے ٹرولز کی طرف سے شقی القلبی کا مظاہرہ ، شہدا کا مذاق ، عمران خان کی حمایت کرنیوالے ریٹائرڈ فوجیوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ زیر نظر ٹویٹس میں بکواس کرنیوالے منیب کیانی آئی ایس ایف جہلم کو کنوینر ہے۔ منیب کیانی نے اعتراف کیا ہے کہ
اس نے ہیلی کاپٹر واقعے پر غیر ضروری اور وطن دشمن ٹویٹس کیں۔وہ پی ٹی آئی کا ہارڈ کور وفادار کارکن ہے ۔ماضی میںآئی ایس ایف کے متعدد عہدوں پررہا ہے۔اس نے اپنے رویے پر معذرت کی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ اسے ایسا کرنے کا جذبہ ان لوگوں کےٹویٹر اور فیس بک پوسٹس کی سےوجہ سے ملا۔1-میجرل ریٹائرراجہ عادل 2-عمران ریاض خان3-سبینہ کیانی پی ٹی آئی 4-ازمہ خان پی ٹی آئیلڑکے کو تحریری یقین دہانی کے ساتھ اس کے والد کے حوالے کیا جارہاہے کہ وہ مستقبل میں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر کام کرے گا۔دوسری جانب پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم پر شدید ردِ عمل دیدیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی منگی مہم نے شہدا کے لواحقین کی دل آزادی کی ہے ، شہدا کے خاندانوں اور فوج کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم و ضصہ اور اضطراب پایا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر نے ردِ عمل میں کہا کہ لسبیلہ حادثہ پوری فوج اور قوم کیلئے غمناک سانحہ تھا اور اس مشکل وقت میں پوری قوم پاکستانی افواج کیساتھ کھڑی تھی تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پروطن کی خاطر جان قربان کرنیوالوں سے متعلق توہین آمیز مہم چلائی جو کہ تکلیف دہ تھا۔آئی ایس پی آر نے اس رویے کی سختی سےمذمت کی اوراسے ناقابل قبول قرار دیا۔ واضح رہے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایک سیاسی جماعت کے سپورٹرز کی جانب سے خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر نازیبا مہم چلائی گئی اور دشمن ممالک کی خبروں کو پھیلایا گیاجس سے ان شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی۔