پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کی رضامندی کے بعد آئی ایم ایف سے اگلی اقساط کی منظوری یقینی ہوگئی

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چین کی جانب سے پاکستان کا 4 ارب 23 کروڑ ڈالرز کا قرضہ رول اوور کرنے کے بعد سعودی عرب نے بھی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) میں دستیاب فنڈز کوٹہ پاکستان کو فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے

آئی ایم ایف بورڈ سے اگلے اقساط کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام کی ٹریک پر واپسی یقینی ہوگئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ رواں ماہ آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے اقتصادی جائزہ کی منظوری کے ساتھ ہی ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کے قریب مالیت کی اگلی اقساط کے اجرائ￿ کی بھی منظوری دیدے گا۔اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے آئی ایم ایف میں دستیاب ایس ڈی آر فنڈز کوٹے کے حوالے سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے سعودی عرب کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) میں دستیاب فنڈز کوٹہ پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، دوست ملک کی جانب سے کوٹہ پاکستان کو دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی، آئی ایم ایف میں کوٹہ پاکستان کو ملنے سے فنانسنگ گیپ پورا ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی اضافی سہولت ملنے کا بھی امکان ہے اور تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا بھی امکان ہے اس کے علاوہ چین کی جانب سے بھی 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا گیا ہے، اس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ، 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…