پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک ماہ میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو ہمارے اگلے قدم کے لیے تیار ہوجائے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بہت وقت دیا گیا لیکن یہ انتخابات کے لیے تیار نہیں ہیں انہیں اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔

اگلے لائحہ عمل کا اعلان 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں بڑے اجتماع کی تاریخ کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اب بھی عقل نہیں آئی اور وہ انتخابات کا اعلان نہیں کرتے تو پھر ہمارے اقدامات کے لیے تیار ہوجائے، اس سے زیادہ وقت دینا ملک کی معیشت کا بالکل تختہ کردے گا اور سیاست تباہ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جنرل سرفراز کے گھر گئے اور تعزیت کی، ہم تمام شہدا کے لیے دعا گو اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے پاک فوج کے جوانوں نے جس انداز میں سیلاب کے متاثرہ افراد کی خدمت کی وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق جو مہم چلائی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کے مارے جانے پر ہم کلیرفکیشن چاہتے ہیں کہ فضائی حدود یا زمین استعمال ہوئی یا نہیں، پاکستان نے ماضی میں بہت بھاری قیمت ادا کی اب ہم کسی ایسے سودے کا حصہ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ قوم جواب چاہتی ہے کہ کہیں اب ہم پھر سے القاعدہ کے خلاف یا امریکا کا آلہ بننے نہ جا رہے ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ وقت دینے کو تیار نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے متعلق عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے تھا اور 16 اگست تک شیڈول روکنا چاہیے تھا۔رہنما پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پر کوئی بھروسہ نہیں ہے، ہم اس الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے اور انتخابات کے عمل پر بھروسہ نہیں رکھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…