اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی بلندء درجات کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی،شہید افسر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔