مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری، تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی

5  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مون سون کے نئے اسپیل کی انٹری، تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم آج سے سندھ پر اثرانداز ہونے کی پیش گوئی ۔ ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی پر دو سسٹم مزید بارشیں لارہے ہیں، 9 اگست یعنی ہفتے کو شروع ہونے والے اس سلسلہ میں درمیانی اور تیز بارشیں متوقع ہیں،، پھر 11سے 15اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔آج جمعه کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمال اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران سندھ کے مشرقی اضلاع، جنوب مشرقی بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرموسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمال اورمشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد، جنوبی بلوچستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد(گولڑہ26،سیدپور08،زیروپوائنٹ03)،گجرات08،بہاولپور(ائیرپورٹ07،سٹی03)،سیالکوٹ(سٹی06،ائیرپورٹ02)،جہلم،راولپنڈی05،کشمیر:کوٹلی20، بلوچستان:لسبیلا15اورخضدارمیں09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دالبندین، نوکنڈی42، ڈیرہ اسماعیل خان، چلاس، نورپورتھل، روہڑی41، جیکب آباد اورسکھرمیں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…