40ہزار سے زائد طلاق’ خلع کے کیس دائر
بہاولنگر(این این آئی) ٹی وی ڈراموں کے بڑھتے ہوئے رجحان’ موبائل فون کے بے جا استعمال کے باعث صوبہ بھر میں ایک سال کے دوران 40ہزار سے زائد طلاق’ خلح کے کیس دائر ہوئے ہیں۔
ان میں اکثر خواتین نے مختلف وجوہات دائر کرکے طلاق کا مطالبہ کیا ہے وکلاء کے مطابق طلاق کی بڑی وجہ اونچے اسٹیٹس والے ڈرامے دیکھ کر اور موبائل کے بے جا استعمال کی وجہ سے ان کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔
حکومت کو چاہیئے کہ وہ موبائل فون کے استعمال کیلئے مقررہ وقت نافذ کرے جبکہ ڈراموں میں طلاق اور انڈین طرز کی سٹوریاں چلانے والے ٹی وی چینلز کو وارننگ جاری کرے اگر اس صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو طلاق کی شرح آئندہ چند سالوں میں مزید بڑھے گی۔