جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

لاہور کے نوجوان نے جہلم کی رہائشی لڑکی کو ملاقات کے بہانے بلایا اور پھر۔۔۔ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سیول (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، لاہور کے رہائشی نوجوان نے جہلم کی رہائشی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر ملاقات کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی زینب کی درخواست پر

تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دھرم پورہ کے رہائشی تیمور سے زینب کی ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی،ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر زینب کو جہلم سے لاہور بلایا اورایک ہوٹل میں لیجاکر زیادتی کرڈالی۔دوسری جانب  دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ٹک ٹاک اپنے صارفین کی ویڈیو کو وسعت دینے میں کوشاں ہے اور اس ضمن میں آٹوکیپشن اور حقیقی وقت میں ویڈیو ترجمے کے نئے بہترین آپشن پیش کررہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کا مقصد یہ ہے ایک زبان میں جاری کردہ ویڈیو عالمی سطح پر دیگر افراد بھی دیکھ سکیں اور اپنے نئے صارفین تلاش کرسکیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق آٹو کیپشن دائیں ہاتھ پر دکھائی دیں گے جسے دیکھنے اور پڑھنے میں سہولت حاصل ہوگی۔لیکن ٹک ٹاک نے اگلی سہولت سے بھی لوگوں کو حیران کرنے کی ٹھانی ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹیکسٹ اسٹیکر یا اوولے سے ویڈیو کا براہِ راست ترجمہ بھی ہوتا رہے گا۔ اس طرح ویڈیو میں بولی جانے والی زبان سے ناآشنا افراد بھی جان سکیں گے کہ ویڈیو میں کیا کہا جارہا ہے۔ یوں ٹک ٹاکرز اپنی ویڈیو کو وسعت دے کر نئی مارکیٹ تلاش کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…