بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

datetime 2  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ممنوعہ فنڈنگ اور جعلی بیان حلفی جمع کروانے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے

دائرکی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر عمران خان کو 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے، عمران خان سے بطور ایم این اے اور وزیراعظم حاصل مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔درخواست میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا کے کیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر انہیں نا اہل کیا گیا، نا اہلی کے ساتھ فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…