ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بڑی سیاسی جماعت کے رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما محمد شفیق عباسی نے آج پیر کو اسلام آباد میں اپنے برادری، دوست اور احباب سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی موجودگی میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری سے تفصیلی ملاقات کی

اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل محمد شجاع اور ضلع مانسہرہ کے صدر ملک فاروق بھی موجود تھے۔اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی فیملی میں شامل ہونے پر وہ محمد شفیق عباسی اور دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نئے آنے والے ساتھیوں کو خوشامدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور ہر کارکن کو بلا تفریق اظہار رائے اور مخالفت کی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جہاں کسی بھی بنیاد پر کسی کو کوئی تفریق اور فوقیت حاصل نہیں۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے محمد شفیق عباسی اور انکے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کی قیادت کی بے لوث خدمات اور پارٹی پالیسی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے اور ملک کو مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ محمد شفیق عباسی جماعت اسلامی گلیات کے امیر، ضلع ایبٹ آباد کے نائب امیر اور اسلام آباد شوریٰ کے رکن رہ چکے ہیں اور گزشتہ چالیس سال سے جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی دانشمندی، وڑن اور مفاہمت کی پالیسی ہی ملک کو موجودہ مشکلات سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے۔ محمد شفیق عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں اور انکی قیادت میں وہ انشائ اللہ اپنے علاقے اور ملک و قوم کی خدمت کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…