بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر خان کی نئی فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم ‘فلم 11اگست کو ریلیز ہو گی

datetime 2  اگست‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار عامر خان کی نئی فلم’’لال سنگھ چڈھا‘‘ 11 اگست کو ریلیز ہورہی ہے جو ایک ہالی وڈ فلم’’فارسٹ گمپ‘‘ پر مبنی ہے۔مگر فلم کی ریلیز سے قبل بھارت میں اس کے خلاف بائیکاٹ کی مہم ٹوئٹر پر چل رہی ہے۔بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا ہیش ٹیگ کے ساتھ

اب تک ہزاروں ٹوئٹس کی جاچکی ہیں اور لوگوں کی جانب سے عامر خان اور کرینہ کپور پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔اس بائیکاٹ کی وجہ ماضی میں عامر خان کا ایک بیان ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اب محفوظ نہیں رہا۔اسی طرح لوگوں کی جانب سے عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ کے کلپس شیئر کرکے الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ ایک مذہب کو ماننے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔عامر خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں۔ایک ایونٹ کے دوران عامر خان نے کہا کہ ہاں مجھے اچھا محسوس نہیں ہورہا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں بھارت کو پسند نہیں کرتا، مگر یہ درست نہیں، تو پلیز میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں بلکہ اسے دیکھیں۔1994 کی فلم فارسٹ گمپ میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور عامر خان سے ہالی وڈ اداکار کی پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹام ہینکس کے کردار کی سب سے بڑی خوبی اس کی معصومیت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معصومیت ہی فلم میں مجھے پسند آئی اور اپنی فلم میں بھی میں نے وہی کوشش کی، یہ میرے لیے بڑا چیلنج تھا کہ ان تاثرات اور خیالات کو پیش کرسکوں۔لال سنگھ چڈھا میں عامر خان اور کرینہ کپور کے ساتھ Naga Chaitanyaاور مونا سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…