بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ ہوگیا سابق وزیر اعظم کب پاکستان آئینگے؟تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 2  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد، لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)سینئر صحافی کامران خان نےدعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے لکھا کہ ارادہ ہے کہ میاں صاحب کی واپسی اسی ماہ ہی ہو،

اس سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت ممکن بنائی جائے گی۔کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ن لیگ نواز شریف صاحب کی واپسی کو تاریخی سیاسی پاور شو بنائے گی۔ مریم بی بی واپسی انتظامات لیڈ کریں گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب کی حالیہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ضمنی انتخابات میں ابھی سے پارٹی کو تیاریوں کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کی مشاورت سے تنظیمی تبدیلیاں بھی کی جائیں تا ہم انہوں نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی ،اجلاس میں پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،پارٹی رہنمائوں نے مہنگائی کو ضمنی الیکشن میں شکست کی اصل وجہ قرار دیدیا۔نواز شریف پارٹی رہنماؤں کوکارکنوں سے رابطے بڑھانے اورآئندہ ضمنی الیکشن میں کامیا بی کیلئے ابھی سے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پارٹی فعال بنانے کیلئے مریم نواز کی مشاورت سے تنظیمی تبدیلیوں کی بھی ہدایت کردی ہے۔اجلاس کے دوران ملک میں معاشی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مہنگائی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات کو بھی ناکافی قرار دے دیا ،اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی جس پرقائد ن لیگ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال پر پریشان ہوں ،مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ متاثر ہوا ہے ،وطن واپسی کیلئے بے چین ہوں جلد ہی کارکنوں کے درمیان موجود ہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…