ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چیریٹی دینے والوں کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ پی ٹی آئی کو ملا، برطانوی صحافی کا حیران کن انکشاف

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق خبر دینے والے فنانشل ٹائمز کے صحافی سائمن کلارک نے کہا ہے کہ چیریٹی میچز کے لیے چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی کو گیا ہے۔ جب میں نے انہیں تحریک انصاف کا بتایا تو وہ حیران رہ گئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی صحافی سائمن کلارک نے کہا کہ

میرے پاس جو شواہد ہیں، وہ الیکشن کمیشن کو دیے گئے عارف نقوی کے بیان حلفی اور تحریک انصاف کے مؤقف کی نفی کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ پیسہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نہیں دیا بلکہ 13 لاکھ ڈالرز ابراج نے بھیجے، متحدہ عرب امارات کے شیخ النہیان کے 12 لاکھ ڈالرز بھی تحریک انصاف کو بھیج دیے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی صحافی نے کہا کہ عارف نقوی کے خلاف سازش کے ثبوت نہیں دیکھے، مگر ابراج میں مالی بے ضابطگیوں کے بے پناہ ثبوت دیکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 22سالہ صحافت میں ایسی صورتحال کسی کمپنی کی نہیں دیکھی ۔ اسپتالوں کے لیے ایک ارب ڈالرز کا چندہ اکھٹا ہوا مگر اس میں سے پیسے دیگر کاموں میں خرچ کردیے گئے۔ میں اپنی اسٹوری عدالت میں ثابت کرسکتا ہوں، میرے پاس پورے دستاویزی ثبوت ہیں۔ اس کے علاوہ سائمن نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کو پیسے دینے کے حوالے سے ای میلز تو دیکھی ہیں ، مگر پیسوں کی منتقلی کے ثبوت نہیں دیکھے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پی ٹی آئی کے لیے خیرات کے نام پر رقم اکٹھاکی، برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کروائے گئے،

اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈز میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نےکرکٹ ایونٹس کرائے، ایک کرکٹ میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی محل نما رہائش گاہ پرکھیلاگیا،

عارف نقوی نے ویک اینڈ پرکھیلوں اور شراب نوشی کےلیے دعوت دی جس میں عمران خان سمیت سیکڑوں بینکرز، وکلا اور سرمایہ کاروں نےشرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…