اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد امریکی ڈاکٹرز سے مشورہ کرنے کی سہولت متعارف

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وائو ہیلتھ کی جانب سے پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد امریکی ڈاکٹرز سے مشورہ کرنے کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس سہولت کے تحت اب پاکستانی کسی بھی مرض کے حوالے سے مشورہ لینے کیلئے امریکہ میں 70سے زائد اسپیشلسٹس

قابل ترین ڈاکٹرز سے رابطہ کر سکیں گے۔ اب کمر درد، ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، کینسر، دل و جگر کے امراض سمیٹ بچوں اور عورتوں کے مسائل کے حوالے سے امریکی ڈاکٹرز کے ساتھ رابطہ ممکن ہوگا۔ پاکستان میں ی سہولت متعارف کروانے والی کمپنی وائو ہیلتھ کے بانی و منیجنگ ڈائیریکٹر سکندر زمان نے بتایا کہ اب پاکستان میں موجود افراد اگر کسی بیماری کی درست تشخیص کے حوالے پاکستانی ڈاکٹرز کے علاوہ بھی مزید رائے لیمے کے خواہشمند ہوں تو وہ وائو ہیلتھ کو اپنی رپورٹس اور ہسٹری بھیجیں گے اور باقی کا سارا کام وائو ہیتھ کی ٹیم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بیماری کے علاج میں درست تشخیص سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے او طبی شعبے میں ر امریکہ جیسے ایڈوانس ملک کے ڈاکٹرز کے ساتھ مشورہ کرنے سے یقینا پاکستانیوں کو بہتر علاج میں مدد مل سکے گی۔ سکندر زمان نے بتایا کہ اکثر افراد مناسب رابطہ ہونے یا کسی بیماری سے متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تک رسائی نا ہونے کے باعث تشویش کا شکار ہوتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دنیا میں کسی بہتر ملک کے ڈاکٹرز سے رجوع کرین اور علاج میں مشورہ حاصل کر سکیں تو ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وائو ہیلتھ کی جانب سے یہ سہولت متعارف کروانے کا عزم کیا ہے۔ پاکستان کے اندر بھی ایمرجنسی یا ایکسیڈنٹ کے علاوہ کسی بھی بیماری کے حوالے سے متعلقہ ڈاکٹر سے

بزریعہ ٹیلی فون بات کر کے رائے لینے کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے تا کہ وہ لوگ جو کسی وجہ کی بنیاد پر سفر نہیں کر سکتے یا قریبی اسپتال میں متعلقہ اسپیشلسٹ موجود نہیں تو وہ وائو ہیلتھ کی سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فون پر پاکستان میڈیکل کونسل کے سرٹیفائیڈ ڈاکٹرز سے مشورہ کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…