ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز واپس لئے جائیں ،آل پاکستان انجمن تاجران نے شٹر ڈائون کی دھمکی دے دی

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظلم اور نا انصافی پر پورے ملک کی تاجر برادری سراپا احتجاج ہے ، اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو تاجر شٹر ڈائون

کرنے پر مجبور ہوں گے، تاجر تنظیموں کے منگل کے روز بلائے گئے اجلاس میں شٹر ڈائون اور احتجاج کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ ارشاد ،سیکرٹری جنرل محبوب علی سرکی ، پنجاب کے صدر شاہد گوگی ،پیٹرن انچیف ظہیر بابر ،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ،چیئرمین انجمن تاجران لاہور حافظ عطا اللہ ، وائس چیئرمین ملک ناظم سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ چھوٹے بڑے تاجر کی تفریق کے بغیر ہزاروں روپے کے بل بھجوائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر ہوش اڑ گئے ہیں ،تاجر پہلے ہی مہنگی بجلی خرید رہا ہے اور سب سے زیادہ ٹیکسز کی ادائیگی کر رہا ہے اور اب بجلی کے بلوں میں نئے ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے جسے موجودہ حالات میں اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے۔ ہر ماہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر بھی اربوں روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تاجر ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن حکومت ان کی مشکلات کو نظر انداز کر رہی ہے ، ملک بھر میں چالیس لاکھ سے زائد تاجر ہیں جو نہ صرف اربوں روپے ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہمی کا بھی ذریعہ ہیں، اگر یہی صورتحال بر قرار رہی

اور ہمارے مطالبات کی شنوائی نہ ہوئی تاجر شٹر ڈائون کرنے پر مجبور ہو ں گے اور اس کے بعد حالات کی تمام تر ذمہ دار حکومت پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کا منگل کے روز اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں شٹر ڈائون اور احتجاج کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے ۔دیگر عہدیداروں نے کہاکہ حکومت بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی مد میں ظالمانہ اضافہ واپس لے ، صرف 17یونٹس استعمال کرنے والوں کو 7ہزار روپے سے زائد کا بل بھجوایا گیا ہے ۔ پریس کانفرنس کے بعد تاجروںنے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…