نوڈلز میں ٹماٹر ڈالنے سے خاتون کی موت
نئی دہلی (این این آئی)ممبئی کی 27 سالہ ریکھا نیشاد نوڈلز میں حادثاتی طور پر زہریلے ٹماٹر کے استعمال سے چل بسی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ریکھا نیشاد نے ایک ہفتے قبل چوہوں کو مارنے کی خاطر ٹماٹر میں زہر ملا کے رکھا تھا جسے اس نے خود ہی غلطی سے کھانا پکاتے ہوئے استعمال کرلیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے ٹی وی دیکھتے ہوئے بے دھیانی میں زہر آلود ٹماٹروں کا اپنے کھانے میں استعمال کیا جسے کھانے کے بعد اسے الٹیاں لگ گئیں۔
الٹیوں کی شکایت کے ایک گھنٹے بعد خاتون کا شوہر اور دیور اسے قریبی اسپتال معائنے کے لیے لے کر گئے جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت واقع ہوگئی۔