پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

شیریں ابو عاقلہ کا قتل ، امریکی کانگریس کے ارکان نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی کانگریس کے ارکان نے ایک بل پیش کیا ہے جس کا مقصد امریکا کو فلسطینی نژاد امریکی صحافیہ شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کی ترغیب دینا ہے کیونکہ موجودہ امریکی انتظامیہ ابھی تک ابو عاقلہ کے قتل کی شفاف تحقیقات کا اعلان نہیں کرسکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹرز کے ایک بیان

نے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹنی بلنکن سے مطالبہ کیا کہ وہ کانگریس کو ایک رپورٹ پیش کریں جس میں امریکی حکومت کی جانب سے شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی آزاد، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کی حمایت کیلئے کئے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا جائے اور اس میں تفصیلی نتائج فراہم کیے جائیں۔بل پیش کرنے والے اراکین میں وین ہولن، پیٹرک لیہی، ڈک ڈربن، جین شاہین، جیف مرکلے اور کرس مرفی نے پریس کی آزادی کے لیے اپنی مستقل حمایت اور اس سانحے میں سچائی تلاش کرنے اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے اپنے مسلسل کام اور عزم کا اعادہ کیا۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے بائیڈن انتظامیہ سے الجزیرہ کی ساتھی نامہ نگار شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی ایک جامع، آزاد اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی وکیل ڈیانا بھٹو کی طرف سے ان کی طرف سے پڑھی گئی تقریر میں کہ واشنگٹن کو آزادی صحافت کے دفاع میں اپنے دوستوں اور دشمنوں کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس راشدہ طلیب نے کہا کہ شیرین ابو عاقلہ کا خاندان ان کے لیے غمزدہ بھی نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اسے اسرائیلی جبر کے سائے میں رہنے پرمجبور کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا میں صدر بائیڈن سے کہتی ہوں کہ وہ محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ایف بی آئی کو شیرین کے قتل کی تحقیقات کی ذمہ داری تفویض کریں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے ایوان نمائندگان کے رکن آندرے کارسن نے کہا کہ شیرین ابو عاقلہ کا قتل آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ انہوں نے اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔کارسن نے مزید کہا کہ ایک پریس کانفرنس کے دوران جس میں ساتھی شیرین ابو عاقلہ کے اہل خانہ اور متعدد ڈیموکریٹک ارکان نے شرکت کی کہ ملک سے باہر مارا جانے والا ہر امریکی انصاف کا مستحق ہے اور اس میں فلسطینی نژاد ہر شخص شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…